• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبارک ولیج کے ساحل کو آلودہ کرنے کے ذمہ داروں کا پتا لگا لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شیپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ اکتوبر 2018 میں تیل کے زریعہ مبارک ولیج کے ساحل کو آلودہ کرنے کے ذمہ داروں کا پتا لگا لیا گیا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں علی زید ی نے لکھا ہے کہ مبارک ولیج پر تیل رساؤ کا باعث جہاز بنا۔مبارک ولیج کے ساحل پر تیل گڈانی جانے والے جہاز نے پھینکا تھا اور سمندری جہاز کے کپتان نے جان بوجھ کر تیل مبارک ولیج کے سمندر میں پھینکا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو کپتان کیخلاف انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

تازہ ترین