• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائیرپورٹ کی کارگو بلڈنگ میں دراڑیں تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے چکے، سول ایوی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کارگو بلڈنگ میں دراڑیں پڑنے کی خبروں کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ خبریں چلنے سے پہلے ہی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مذکورہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی تھی، کمیٹی کا کام ایسے افراد کی نشاندہی کرنا ہے جن کی غفلت سے کارگو بلڈنگ میں دراڑیں پڑنے کا واقع ہوا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم پر تشکیل دی گئی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین