• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: ناقص چپس کھانے سے بچہ جاں بحق

حیدرآباد میں مبینہ طور پر خراب چپس کھانے سے جڑواں بہن بھائی کی حالت خراب ہو گئی،دونوں کو نجی اسپتال لے گئے جہاں چار سالہ ہمایوں دم توڑ گیا جب کہ اس کی جڑواں بہن کی حالت نازک ہونے پر دوسرے اسپتال میں لے گئے جہاں اب اس کی طبیعت بہتر ہے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چاندنی میں چار فوڈ پوائنٹس بند کراکر چاروں فوڈ پوائنٹس کے منیجرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی کینٹ عبداللہ لک کے مطابق چاروں فوڈ پوائنٹس سے نمونے لئے جائیں گے۔ جس کے نمونے غیر معیاری ہوئے اسے سیل کردیا جائے گا۔

بچوں کے والد نے بتایا کہ دونوںبہن بھائی نے بازار سے چپس کھائے تھے، اسپتال کی طبی رپورٹ میں زہر خورانی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن کی زمزمہ اسٹریٹ پر واقع ریسٹورنٹ میں دو بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین