• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 05 جنوری ، 2019

سال کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا


رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا، مگر اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کو کل جزوی گرہن کل لگے گا، اس سوج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 34 منٹ پر ہوگا جس کے بعد 6 بجکر 41 منٹ پر یہ گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

جزوی سورج گرہن کا یہ عمل 8 بجکر 49 منٹ پر اختتام پذیر ہو جائے گا، سورج گرہن کا یہ نظارہ شمال مشرقی ایشیا، شمالی پیسفک، روس، کوریا، تائی پے اور ٹوکیو میں ممکن ہوگا۔