• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سمبا‘ کی کامیابی پر فلم ٹیم نے خوب جشن منایا

بالی کے نامور اداکار رنویر سنگھ نے پولیس آفیسر بن کر دھوم مچادی جس پر ٹیم’سمبا‘نے خوب جشن منایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی فلم’سمبا‘نے اپنے ریلیز سے اب تک بھارت بھر سے200جبکہ دنیا بھر سے50 کروڑ سے زائدکا شاندار بزنس کرلیا ہے۔


صرف یہی نہیں فلم’سمبا‘ریلیز کے پہلے منگل کو سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔

فلم کی اس شاندار کامیابی پر گذشتہ روز رنگا رنگ پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون،سارا خان، کاجول، اجے دیوگن، اکشے کمارو دیگر ٹیم نے شرکت کی اور ڈانس کر کے اس پارٹی کو چار چاند لگا دیئے۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئے ۔

کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی ۔

فلم میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے ۔

تازہ ترین