• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایمیزون کے مالک اور اہلیہ کا 25سالہ رشتہ ختم

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس (جنھیں دنیاکا امیر ترین شخص مانا جاتا ہے) اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اعلان دونوں نے بدھ کو ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا،۔

واضح رہے کہ دونوں کے درمیان ایک طویل عرصے تک علیحدگی رہی۔دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پچیس سال بعد انھوں نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ طلاق کے باوجود دونوں دوست رہیں گے۔دونوں کا کہنا تھا کہ ہماری شادی پچیس سال برقرار رہی اور اگر پہلے بھی معلوم ہوتا کہ پچیس سال بعد ہماری طلاق ہو جائے گی پھر بھی ہم شادی ضرور کرتے۔


دونوں نے لکھا کہ ہم والدین اور ایک دوسرے کے دوست ہونے کے ناطے اپنے مستقبل کے لیے خوش امید ہیں، ایمیزون دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت سات سو ستانوے ارب ڈالرز یعنی ایک لاکھ پانچ سو اسی ارب پاکستانی روپے ہے۔

جیف بیزوس کی اہلیہ میکینزی بیزوس ، دی ٹیسٹنگ آف لوتھر آلبرائٹ، سمیت دوکتابوں کی مصنفہ ہیں ۔وہ ایمیزون کی اولین ملازمین میں سے تھیں۔ دنیا کے اس امیرترین جوڑے کے چار بچے ہیں۔انکی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ ایمیزون کے قیام سے قبل ایک مالیاتی فنڈ (ڈی ای شا)میں کام کرتے تھے۔ ایمیزون نے رواں ہفتے مارکیٹ پبلک ٹریڈیڈ کمپنی، مائیکروسافٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین