• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے بی ایچ یوز کو جدید سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں، وزیر صحت

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نےکہا ہے کہ صوبے کے 200 بی ایچ یوز کو جدید سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں ۔جہاں پر موجودہ آر ایچ سیز سے بہتر صحت کی سہولیات عوام کو میسر ہوں گی۔ جوکہ موجودہ حکومت کی دور دراز اور دیہی علاقوں کو صحت کی سہولیات منتقل کرنے کی پالیسی کا عملی ثبوت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ضلعی ، تحصیل اور دیہاتوں کی سطح پر قائم صحت سہولت پرائمری اور سیکنڈری اداروں کو مزید وسعت دینے اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی پالیسی اختیا ر کی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبر میڈیکل یو نیورسٹی پشاور میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام محکمہ صحت خیبر پختونخوا ، ہیلتھ کیئر کمیشن ، میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن، ریگولیٹری اتھارٹی ، انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اور خیبرمیڈیکل یو نیورسٹی نے انسانی اعضاء پیوندکاری کے قومی دن کی مناسبت سے کیا تھا۔ تقریب سے دوسروں کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی شوکت علی، ایم ٹی آر اے کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر آصف ملک، ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو اظہر سردار ، ڈائریکٹر ایف آئی اے میرویس نیاز ، وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد جاوید، ڈائریکٹر کڈنی ڈیزیز انسٹیٹوٹ ناصر اورکزئی اور پرنسپل کے ایم سی ڈاکٹر نور الایمان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین