• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری اور تاجر بجلی چوروں کی نشاندہی کریں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ شہری اور تاجر برادری بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں میپکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ، میپکو کی ٹیمیں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے آپریشن جاری رکھیں انہوں نے میپکو سنانواں سب ڈویژن کوٹ ادو کا دورہ کیا اور سب ڈویژن شکایت سنٹر میں شکایات کے اندراج اور ازالے کا جائزہ لیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیلئے صدر بازارسنانواں، ملتان روڈ پر واقع کمرشل مارکیٹوں ، پٹرول پمپس، ہوٹلز اور فلورملز کے کنکشنز چیک کئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایکسین کوٹ ادو ڈویژن کو فوری طورپر ایل ٹی پروپوزل تیار کرنیکا حکم دیا اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کی ۔
تازہ ترین