• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں کار حادثہ،2 بھائیوں سمیت 3جاں بحق

سرگودھا میں تیز رفتاری کے باعث کار درخت سے ٹکرا کر اُلٹ گئی،حادثے میں سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھریمہ کے قریب پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2سگے بھائی انوار شہزاد اور اسامہ شہزاد کے علاوہ ان کا دوست التمش شامل ہے، دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین