• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست

مسلم لیگ ن کے رہمنا حمزہ شہباز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں رہنما ن لیگ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ طبی وجوہات کی وجہ سے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، نیب سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا، نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

شہباز شریف کے ایک اور صاحب زادے سلمان شہباز اور داماد علی عمران یوسف پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہیں۔

تازہ ترین