• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ہاکی چیمپئن بلجیم کی ٹیم کے خلاف جوا کھیلنے کی تحقیقات کا آغاز

برسلز (حافظ انیب راشد ) ہاکی کا ورلڈ کپ جیتنے والی بلجیم کی ٹیم کے خلاف جوا کھیلنے کی تحقیقات شروع ہو گئیں۔ تحقیقات کا حکم بلجین گیمنگ کمیشن نے دیا ہے جس نے ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد کارروائی شروع کی جس میں گذشتہ سال انڈیا میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے ارکان پر غیر قانونی جوئے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔بلجیم کی ہاکی فیڈریشن نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہوئے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گیمنگ کمیشن اس حوالے سے کھلاڑیوں سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے لیکن یہ پولیس تفتیش نہیں ۔ دوسری جانب مقامی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات بھی شروع ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین