• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانیوالےایم این ایز معطل

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی پر قومی اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے،قومی اسمبلی کے داخلہ گیٹ پر معطل شدہ 72 ایم این ای کی لسٹ دے دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پر ایم این اے کو چیک کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں جانےدیا جارہاہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے معطل رکنیت والے ن لیگ کےرکن جاوید لطیف کو اجلاس سے نکال دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، دوران اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جاوید لطیف کو ایوان سے جانے کی ہدیت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف صاحب آپ کی رکنیت معطل ہے، پلیز ایوان سے چلے جائیں۔

اسپیکر کی ہدایت پر جاوید لطیف ایوان سے چلے گئے جبکہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی ایوان سے باہر جانا پڑا ۔آفرین خان کی بھی اسمبلی رکنیت معطل ہونے پر اسپیکر نے ایوان سے نکال دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے والے 72 اراکین کی رکنیت معطل کی ہے،معطل اراکین رکنیت بحالی تک قومی اسمبلی یاکمیٹیوں کے اجلاس میں نہیں آسکتے۔

ایم این اے آفتاب صدیقی معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے اور وقفہ سوالات میں جواب بھی دیا۔

اسپیکر نے ہدایت کی کہ رکنیت بحالی کیلیےجلد از جلد اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بیس منٹ کے لیے ملتوی کیا اور تمام پارٹی کے چیف وہپس کو اپنے چیمبر میں بلاتے ہوئے کہا کہ کچھ ایشوز ڈسکس کرنے ہیں۔

تازہ ترین