• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل سے کراچی آنے والی وین کو حادثہ، 2 مسافر جاں بحق

اوتھل میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے 2مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر وین اوتھل سے کراچی آرہی تھی کہ ناریل فارم کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں سے 4 شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا۔

تازہ ترین