• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا کومبنگ آپریشن، 28بجلی چور پکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو چیکنگ ٹیموں نے کومبنگ آپریشن کے دوران میٹروں کی چیکنگ کرتے ہوئے 28 بجلی چور پکڑ لئے جن کیخلاف مقدمات درج کر ادئیے گئے اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے،آپریشن سرکل مظفرگڑھ کی ٹیم نے بصیرہ فیڈر کے زیر انتظام علاقوں میں 18بجلی چور پکڑے گئے، بہاولنگر کی ٹیم نے ڈونگہ بونگہ فیڈر پر 8صارفین ، میپکو گجرات کی ٹیم نے بستی ڈوم والا میں بدر حسین ، موضع گرمانی شرقی میں دلدار ،بستی پٹھان والا میں منیرحسین کے بجلی چوری پر کنکشن منقطع کرکے تھانہ محمودکوٹ میں مقدمات درج کروادئیے گئے ،ڈی جی خان میں عبداللطیف بجلی چوری سے آئسکریم کارخانہ چلارہاتھا ۔دریں اثنا ملتان پولیس نے میپکو حکام کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 18بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
تازہ ترین