• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا طلاق کےبعد ڈاکٹر حسنات کے ساتھ شاندار زندگی کاخواب دیکھ رہی تھیں



لندن( نیوز ڈیسک) شہزادی ڈیانا شہزادہ چارلس سے طلاق کےبعد ڈاکٹر حسنات کے ساتھ معمول کی شاندار زندگی کاخواب دیکھ رہی تھیں، ڈیلی ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایک ڈاکومنٹری میں اس کاانکشاف کیاگیاہے۔اخبار لکھتاہے کہ اگرچہ ڈیانا کا نام اب ڈوڈی الفائد کے ساتھ آرہاہے لیکن ان کے دوستوں کاکہنا ہے کہ ان کی اصل محبت وہ شخص تھا جس سے وہ 1995 سے خفیہ طورپر ملاقاتیں کرتی رہی تھیں۔برٹش پاکستانی دل کے سرجن حسنات خان سے ڈیانا کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ رائل برومپٹن ہسپتال میں کام کررہے تھے اور وہ 2سال تک ایک ساتھ رہے، امیزون کی ڈاکومنٹری ’’پرنسس ڈیانا وومین انسائیڈ‘‘ میں ڈیانا کے دوستوں اور شہزادی ڈیانا کے سابق معاونین کی باتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ڈیانا کے دوست سیمون سمنز کہتے ہیں کہ جب ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے ملاقاتیں شروع کیں تو وہ انھیں شاندار شخصیت نظر آئے ڈیانا کا کہناتھا کہ ان کی زندگی میں آنے والے وہ واحد شخص ہیں جس نے ان سے کچھ نہیں مانگا انھوں نے وضاحت کی ڈاکٹر نے کبھی شہزادی کو کسی چیز کی ادائیگی نہیں کرنے دی، سمنز کا کہناہے کہ ڈیانا ڈاکٹر حسنات کے ساتھ معمول کی زندگی گزارنے کادن میں خواب دیکھاکرتی تھیں۔

تازہ ترین