• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آئر لینڈ میں دنیا کا سب سے بڑا کمبل تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

سرد موسم میں جہاں مختلف قسم کے پکوان ہر گھر میں بنائے جارہے ہیں وہیں گرم سویٹر اور نرم کمبل ہر گھر کی ضرورت ہے تاہم اتنا بڑا کمبل جسے سیکڑوں افراد اُوڑھ سکیں شاید ہی کبھی آپ نے دیکھا ہو۔

آئرلینڈ کے ٹاؤن Ennis میںآئرش سمیت 32مختلف ممالک کے 1ہزار سے زائد بنائی کے ماہر فنکاروں نے حصہ لیا اور ہاتھ سے کبل کی بنائی کرتے ہوئے 21,471.95اسکوائر فٹ رقبے جتنا دیوہیکل کمبل تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

واضح رہے دنیا کے اس سب سے بڑے کمبل کو چھوٹے کمبلوں میں تبدیل کر کے فلاحی اداروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

تازہ ترین