• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویل میں3342مریضوں کیلئے صرف ایک جی پی دستیاب ،بعض علاقوں میں تین گنا فرق

لندن (پی اے ) انگلینڈ کے مختلف حصوں میں جی پیز کی دستیابی کا تناسب مختلف ہے اور اس میں خاصا تفاوت پایا جاتا ہے۔ بی بی سی کے تجریے میں انکشاف ہوا کہ بعض ایریازمیں یہ فرق تین گنا ہے ۔ کچھ ایریازمیں صرف چند ڈاکٹرز مریضوں کو دستیاب ہیں۔کینٹ کےعلاقے سویل میں 3300 مریضوں کیلئے ایک ڈاکٹر دستیاب ہے۔ ہورشیم اینڈ مڈ سسیکس میں 2997مریضوں کیلئے ایک جی پی ہے۔ ناٹنگھم شائر کے علاقے رشکلف میں 1200افراد کیلئے ایک ڈاکٹر ہے ۔ رائل کالج آف جی پیز کا کہنا ہے کہ جی پیز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی کیئر خطرے سے دوچار ہے تاہم این ایچ ایس چیفس کا کہنا ہے کہ ایشوز سے نمٹا جا رہا ہے زیادہ تعداد میں ڈاکٹروں کی تربیت کی جا رہی ہے اور ماہ رواں کے اوائل میں اعلان کردہ 10سالہ پلان کے تحت کمیونٹی سروسزمیں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جائے گی ۔ آر سی جی پی چیئر وومین پروفیسر ہیلن سٹوکس لیمپارڈ نے کہا کہ پروفیشن کو درپیش فوری نوعیت مکے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا مختلف ایریاز میں مریضوں کیلئے جی پیز کی دستیابی کا تناسب انتہائی حیران کن اور بہت زیادہ ہے۔ یہ صورت حال پریشان کن ہے۔ ملک طلب کے مطابق جی پیز کی دستیابی میں مشکلات سے دو چار ہے۔ گزشتہ دہائی میں جنرل پریکٹس میں سرمایہ کاری نہیں کی گئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ہیلتھ سروسز میں طلب سے 6000ڈاکٹرز کی کمی ہے فی الوقت 34000 ڈاکٹر ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ صورت حال مخفوظ نہیں ہے۔ پیشنٹ ایسوسی ایشن چیف ایگزیکیٹو راکیل پاور نے کہا کہ یہ انکشاف انتہائی تشویش ناک ہے ۔ اس سے مریضوں کی سیفٹی خطرے میں پڑ رہی ہے۔ ڈاکٹروں کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ مریضوں کو جی پی سے اپائنٹمنٹ حاصل کرنے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تجزیے میں ہر لوکل اینایچ ایس ایریا میں مریضوں کیلئےجی پیز کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔ بعض ایریاز میں فرق تین گنا پایا گیا ۔ ریسرچ کے مطابق سویل میں ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے جہاں 3342 مریضوں کیلئے ایک جی پی ہے ۔ اس کے بعد ہورشم اینڈ مڈ سسیکس 2997‘ بریڈفورڈ سٹی 2587‘ تھانٹ 2520‘بکسلے 2479ہے۔ جی پیز کی دستیابی کےحوالے سے بہترین ایریاز میں رشکلف پہلے نمبر پر ہے جہاں 1192افراد کیلئے ایک ڈاکٹر دستیاب ہے۔ اس کے بعد کیمڈن میں 1227‘ لیورپول 1283‘ نارتھ ڈربی شائر 1286اور کوربی میں 1369مریضوں کیلئے ایک جی پی ہے۔ ایسی کوئی آفیشل ہدایت نہیں ہے کہ ایک جی پی کیلئے کتنے مریض ہونے چاہیں کیونکہ ہر مریض کی ڈیمانڈ کےحوالے سے مختلف جی پی ہوتا ہے۔  

تازہ ترین