• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کینسر سے بچ جانے والے نوجوانوں میں اضافہ

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں ایک رپورٹ کے مطابق ہڈیوں اور خون کے کینسر کے شکار نوجوانوں میں صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ’ٹین ایج کینسر ٹرسٹ‘ اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ کم آمدنی والے علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے ان بیماریوں سے بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔رپورٹ میں 2001 ءاور 2015ءکے دوران 13سے 24سال افراد کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے۔ کینسر نوجوانوں میں کم ہوتا ہے اور 13سے 24سال کی عمر کے افراد میں کینسر کے مریضوں کی تعداد کینسر کے مریضوں کی کل تعداد کے ایک فیصد سے بھی کم ہوتا ہے اس حساب سے 2013ءسے 2015ءکے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 2397نوجوانوں میں کینسر ہوتا ہے۔ اس تعداد کا بڑا حصہ 19سے 24سال کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق 2001ء سے 2005ءاور 2007ءسے 2011ءکے درمیان جتنے نوجوانوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ان میں لڑکیوں میں صحت یابی کی شرح 83سے 87فیصد تک چلی گئی اور لڑکوں میں 80سے 84فیصد تک رہی۔رپورٹ کے مطابق اسی مدت کے دوران خون سے سرطان سے صحت یابی کی شرح 61فیصد سے 71فیصد ہو گئی۔
تازہ ترین