• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،بارش کے بعد بجلی غائب، سڑکیں تالاب بن گئیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ پھر سے تیز بارش شروع ہوگئی جبکہ شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہےاور متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے ۔

بارش کے بعد سے شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ شب شہر قائد میں ہوئی تیز بارش کے باعث یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات ، اسٹیڈیم روڈ گلستان جوہر،جمشید روڈ ، لیاقت آباد ، شارع فیصل پر بلوچ کالونی اور ڈرگ روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

دوسری جانب بارش کے شروع ہوتے ہی نارتھ کراچی، گلشن، جوہر، اورنگی اور گارڈن سمیت شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی جلد بحال کردی جائے گی، عملہ اس کی بحالی کے عمل میں مصروف ہے۔

تازہ ترین