• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ملکوں میں رواں سال کے پہلے مکمل گرہن’’سپربلڈوولف مون‘‘ کا نظارہ پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا

کراچی(صباح نیوز)رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن ”سپربلڈ وولف مون“کا نظارہ افریقا،یورپ کیساتھ جنوبی اور شمالی امریکا کے ملکوں میں دیکھا گیا۔چاند گرہن پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا۔ اب 2021ء میں ہی دوبارہ مکمل چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر شروع ہواجبکہ مکمل چاند گرہن صبح کے پونے دس بجے ہوا جو 11 بج کر 45 منٹ تک رہا۔سپر بلڈ وولف مون کا دورانیہ 62 منٹ تک رہا۔جنوری کے پہلے مکمل چاند کو وولف سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔اس گرہن میں چاند زمین کے قریب آجاتا ہے اور س ±رخ رنگ کا دکھائی دیتا ہے۔چاند کا زمین کے قریب آنا اور معمول سے بڑا نظر آنا،سپر مون کہلاتاہے جبکہ سورج کی روشنی کے باعث سرخ نظر آنے پر چاند بلڈ مون کہلاتا ہے۔
تازہ ترین