• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ترقیاتی بینک ایمپلائز یونین کا ریفرنڈم کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) زرعی ترقیاتی بینک سی بی اے آل پاکستان ایمپلائز یونین نے 25جنوری کو ہونیوالے ریفرنڈم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بینک انتظامیہ من پسند اور منظور نظر غیر رجسٹرڈ یونین کوریفرنڈم میں کامیاب کرانا چاہتی ہے۔ سیکرٹری جنرل اقبال خٹک اور قائم مقام صدرغلام مصطفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جبری من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے انتظامیہ نے سی بی اے کے مرکزی عہدیداروں کے نہ صرف ووٹ کاٹ دیئےبلکہ بینک ہیڈ آفس میں ہمارے داخلے پر بھی عائد کر دی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی لاقانونیت قبول نہیں کرینگے۔
تازہ ترین