• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی گن ، آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے


امریکی ریاست مشی گن میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

مشی گن میں حالہ سرد موسم کی لہر کے باعث قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے اور اس حیرت انگیز منظرکو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دیناعرفِ عام میں 'Sun Halo'کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کے گول دائرے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین