• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل پرستانہ کلمات پر معطل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک لفظ پرپوراایشو بن گیا،اللہ نے چاہا تو واپسی ضرور ہو گی، کپتانی کاگرین سگنل پہلےبھی تھا،ان شاء اللہ آگےبھی ہوگا۔

سرفراز احمد نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹوں کےپیچھے بولتےرہنامیری عادت ہے،اسےبدلنامشکل ہے،بولتےرہنے کامقصد ٹیم کاحوصلہ بڑھاناہے،آئی سی سی پرکوئی غصہ نہیں، اگرہوتا توان پرہوتا جنھوں نے چیزوں کواچھالا۔کوشش کروں گا کہ جو چیزیں ہوئیں، آگے نہ ہو۔

انہوں نےکہا کہ فیلوکوائیوکوشک تھاکہ میں نےاسکی والدہ کوکچھ بولا، میں نےاسےہمارےمعاشرے میں ماں کی دعاکی اہمیت کوبتایا، وہ بھی سمجھ گیا۔ میرےمعاملےپرشروع میں جنوبی افریقہ میں کچھ ردعمل نہیں تھا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ چار میچ کیلئے پابندی لگی تومیرا وہاں رکنابےمقصدتھا۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آج بھی اچھا کھیل پیش کیا،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قسمت نے پاکستان ویمن ٹیم کا ساتھ نہیں دیا۔مجھے کچھ کرنا ہوتا تو بہت پہلے ایسا کچھ کردیتا۔

انہوں نے اپنی والدہ کے ردّعمل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میری والدہ کاردعمل تھا’اتنی سی بات پرمیرے بچےکواتنابرابھلا کہہ دیا‘ـ

کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ  ورلڈ کپ میں پانچ بہترین بولرز کے ساتھ جائینگے،جنید خان بھی ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین