• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد اور بنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پنجاب کے شہر فیصل آباد اور خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

لاہور اور راولپنڈی کے بعد اب فیصل آباد میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر احمد کے مطابق فیصل آباد کے اچکیرہ پمپنگ اسٹیشن سے لیے گئے نمونے کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ 2016ء میں فیصل آباد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،اب 3 سال بعد وہاں دوبارہ پولیس کا وائرس پایا گیا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ کا مزیدکہنا ہے کہ فیصل آباد میں پولیو وائرس کی موجودگی سے واضح ہو رہا ہے کہ اس علاقے میں بچے ویکسین سے محروم ہیں اور ان میں بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کمزور ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد اور لاہور کے وائرس کا آپس میں تعلق ہے، 18 فروری کو فیصل آباد میں بھی پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔

ادھر خیبر پختوت خوا کے ضلع بنوں میں 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین