• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کو جمہوری روایت کے مطابق چلایاجائے، راغب نعیمی

لاہور(نمائندہ جنگ) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے کہا کہ جبروخوف سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ جمہوری ریاست میں جبر کاکوئی عمل دخل نہیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے ریاست کو جمہوری روایت کے مطابق چلایا جائے۔ جمہوری ریاست میں ہرشہری کو آزاد ی اظہار رائے کاحق ملناچاہیے۔بے گناہ علما کو گرفتاریاں، اہل قلم پر بے جا پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ہر شہری کو آئین و قانون کی روشنی میں آزاد زندگی گزارنے کے تمام مواقع فراہم کئے جائیں۔معیشت کی ڈگمگاتی غیر یقینی صورتحال نے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ اور جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام شہیدپاکستان ڈاکٹرسرفرازنعیمی شہید ؒ کی یادمیں تحفظ ناموس رسالت ؐ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں تحفظ ناموس رسالت سیمینار میں پیش کی گئی دو قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا ،گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں ہونے والے سیمینار سے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے سربراہ صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، پیر ذوالفقار مصطفی ہاشمی،ڈاکٹر محمد حسیب قادری،مولانا طاہر تبسم،مولانا محمد علی نقشبندی و دیگر نامور علما و مشائخ نے بھی اظہار خیال کیا۔سیمینار کا انعقاد دو نشستوں میں کیا گیا۔
تازہ ترین