• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بلدیاتی نظام کا سٹرکچر الیکشن کمیشن کو ابھی تک مہیا نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پوری تیاری کے ساتھ حصہ لے گی ۔ زونز اور ورڈز کی سطح پر تمام عہدیداران بھر پوری تیاری کے ساتھ عوام رابطہ مہم کو چلائیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی شرقی لاہور کی تفہم منصوبہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت کا پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا سٹرکچر الیکشن کمیشن کو ابھی تک مہیا نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔جس کے مطابق وارڈز اور یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے تعین سمیت دیگر انتظامات طے پانے ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت بروقت بلدیاتی انتخابات کروائے تاکہ نچلی سطح پر گلی محلوں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے چھٹکارا کے لیے منتخب عوامی نمائندے اپنا موثر کردار ادا کرسکیں ۔ تفہیم منصوبہ ورکشاپ میں ذکر اللہ مجاہد نے آئندہ سال کے لیے جماعت اسلامی لاہور کے اہداف اور عوامی خدمت کے لیے لائحہ عمل کو شرقی لاہور کے ذمہ داران کے سامنے پیش کیا اور شرقی لاہور کی کارکردگی کے حوالے سے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران عوام خدمت کے کام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے جماعت اسلامی کا منشور گھر گھر تک پہنچائیں اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل پر من وعن کام کو جاری رکھیں۔
تازہ ترین