• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آئی ایم ایف چیف سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی‘‘

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی، ملک کو پائیدار ترقی پر ڈالنے کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اصلاحاتی عمل میں کم آمدن والوں کو تحفظ ملے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کی صلاحیتیں ان کے سیاسی سفر کا ڈرائیونگ فیکٹر ہیں، پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفرشروع کر دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پیغام دیا ہے کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا موقع ضائع نہ کریں۔

تازہ ترین