• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 18ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مدینہ کالونی، سعید آباداور بغدادی کے علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان محمد ذوہیب عرف دیدا ،عیبد الرحمان اور شیراز احمد کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے ۔

ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مدینہ کالونی ، سعید آباد ،بلدیہ ٹاؤن ،فیروز آباد ، کلاکوٹ ،نبی بخش اورگارڈن کے علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان ساجد، محمد عامر شاہ، عمران عرف شاکا،اویس احمد عرف فیض،محمد شعیب ،علی ، اسد بیگ عرف ایفی ،فیاض علی ،شہباز ،محمد بلال عرف انو اورمحمدارسلان عرف پائلٹ کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے ،ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

فیروز آباد،کلاکوٹ اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے 4ملزمان عابد حسین عرف گنجا ،ذوہیب عرف شیر علی مجید،محمد علی اور شاہ نواز عرف مُلا کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین