• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید خضر حسین شاہ سیالوی کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

مانچسٹر(نمائندگان جنگ)خطیب پاکستان علامہ صاحبزادہ پیر خضر حسین چشتی سیالوی پاکستان میں انتقال کر گئے وہ شعلہ نوا خطیب، ادیب کئی کتابوں کے مصنف اور نامور شاعر اور شیریں بیان مقرر تھے، وہ پیر سید چراغ حسین شاہ چشتی گولڑوی کے سجادہ نشین تھے ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ وار کوٹلہ سارنگ شریف ضلع گجرات میں ادا کی جائے گی۔ ان کے حقیقی برادر اصغر خطیب اہل بیت اور برطانیہ کے معروف عالم دین علامہ صاحبزادہ سید مزمل حسین جماعتی ان کے انتقال کی خبر سن کر پاکستان روانہ ہوگئے۔ برطانیہ بھر کے ممتاز علمائے کرام، مشائخ نے خضر ملت علامہ صاحبزادہ پیر سید خضر حسین چشتی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین برطانیہ و یورپ کے ممتاز علمائے کرام مشائخ عظام جن میں علامہ ڈاکٹر مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر گیلانی، علامہ پروفیسر سید احمدحسین ترمذی،علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ مفتی برکات احمد چشتی،علامہ صاحبزادہ سید انور حسین کاظمی،علامہ مفتی عبدالرحمٰن نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ صاحبزادہ محمدرفیق چشتی، علامہ حافظ نذیر احمد سہروی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی، پیر سید صابر حسین گیلانی، علامہ سید نور احمدشاہ کاظمی،علامہ قاری واجد حسین چشتی،علامہ قاری تجمل حسین، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ پیر احمد زمان جماعتی، علامہ ارشد جمیل، قاری محمداشرف سیالوی، علامہ ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمان قادری، صاحبزادہ علامہ زین العابدین، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفیٰ چشتی،علامہ حسنات رحیمی چشتی، علامہ حافظ محمد افضل چشتی، علامہ حافظ شاہ محمدچشتی، علامہ انعام الحق قادری، حافظ اشتیاق حسین قادری، مولانا قاری محمد کامران ، علامہ محمد ارشد مصباحی، علامہ قمر الزمان اعظمی، علامہ خورشید قصوری، علامہ قاری غلام رسول، شیڈو وزیر افضل خان ایم پی ، کونسلر نعیم الحسن، چوہدری اختر حلوانہ، چوہدری مسرت علی، چوہدری ناصر محمود چغتائی، چوہدری نواز دلو، چوہدری احسان، چوہدری نصیر احمد ساہیوالی، چوہدری محمدانور، چوہدری امجد حسین مغل، سید اظہر شاہ، قاری معین اختر، چوہدری عنایت اللہ،ہارون کھٹانہ،شعیب تاج، علامہ قاری عبدالغفور چشتی، قاری افتخار احمد،علامہ شاہ جہان مدنی، علامہ غلام ربانی افغانی، حافظ نور محمد، قاری نثار احمد، علامہ عبدالشکور، علامہ سراج الدین، علامہ عبدالستار منہاج، خواجہ محمد عامر، حافظ محمد اورنگزیب،جماعت اہلسنت بر طانیہ کے تمام قائدین جناب علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ،علامہ پیرمحمد طیب الرحمان قادری، علامہ مفتی محمد نصيرالله نقشبندی، علامہ حافظ محمد سعید مکی، علامہ مفتی یار محمد قادری، علامہ رسول بخش سعیدی، علامہ قاری محمد حنیف حسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی، علامہ قاری محمد انور قمر، علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری، علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی، علامہ حافظ عنایت علی،علامہ صاحبزادہ محمد حمّاد صديقی ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ہاشمی ، علامہ شاہجہان مدنی،علامہ خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ، علامہ مفتی عبد الکریم جماعتی ، علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی ، ،مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی، علامہ صاحبزادہ حسنین احمد صدیقی، علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد زاہد ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی، حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی منور عتیق نعیمی ،علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، علامہ محمد یوسف قمر ،علامہ فاروق نظامی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،حافظ محمد بلال نو شاہی ،علامہ منظور احمد ربانی ،قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی نقشبندی ، علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی ،علامہ قاری شبیر سعیدی ،علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی ،علامہ حافظ زائد علی ،علامہ ضیا الاسلام ہزاروی ، علامہ قاری زاہد شریف، علامہ محمد نوازہزاروی ،علامہ عاطف جبار حیدری ،علامہ محمد جمشید سعیدی ،علامہ پیراحمد زمان جماعتی ،علامہ ثنا الله سیٹھی اور دیگر علما ومشائخ سمیت تمام زعمائے جماعت اہلسنت برطانیہ نےاپنے اجتماعی بیان میں حضرت علامہ پیر سید خضر شاہ چشتی سیالویؒ کے انتقال پرملال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پوری زندگی دین متین کی خدمت کے ساتھ ساتھ تبلیغ و تعلیم میں گزری وہ ایک فعال اور متحرک شخصیت کے حامل عالم دین تھے۔ الله تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان كو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائےاورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انکی دینی ، خدمات کو ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے اور اللہ تعالی علامہ سید مزمل حسین شاہ صاحب ان کے خاندان و احباب کو یہ صدمہ عظیمہ برداشت کرنے پر صبر جمیل عطا فرمائے ۔
تازہ ترین