• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد اور شاہی خاندان کے قیام کیلئے وزیراعظم ہائوس میں انتظامات مکمل

اسلام آباد(فاروق اقدس) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو 16 فروری کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر آرہے ہیں اُن کے ہمراہ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اہم اراکین بھی ہوں گےجو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے۔ اس مقصد کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد اور شاہی خاندان کے افراد ، اُن کے شایان شان تمام انتظامات ، شاہی خاندان کے متعلقہ حکام کی مشاورت اور اُن کی نگرانی میں تقریباً مکمل ہوچکے ہیں ۔

تازہ ترین