• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قانون و انصاف کمیٹی کا اجلاس ،ایجنڈے پر موجود کوئی بھی ایشو پارلیمنٹ کو منتقل نہ ہوسکا

اسلام آباد( ایوب ناصر)سینٹ قانون و انصاف کمیٹی کا اجلاس،ایجنڈے پر موجود کوئی بھی ایشو پارلیمنٹ کو منتقل نہ ہوسکا ،تفصیلات کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس گزشتہ روز جاوید عباسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ، جاوید عباسی نے سیکرٹری قانون و انصاف سے استفسار کیا کہ وزیرقانون و انصاف اجلاس میں تشریف کیوں نہیں لائے وہ پارلیمنٹ سے کیوں ڈرتے ہیں جس پر جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بتایا کہ وزیر قانون وزارت میں بلائے گئے ایک اجلا س کی صدارت کررہے ہیں ، اجلاس کے دوران ایجنڈے پر موجود کوئی بھی ایشو پارلیمنٹ کو منتقل نہ ہوسکا سب ہی نکات آئندہ اجلاس کےلئے موخرکردئیے گئے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بہت سے بل التواء کا شکا ر ہو رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ محرک بل کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت ہے ۔ ایک اصول بنایا جائے اور محرک بل کو صرف ایک دفعہ موخر کرنے کی اجازت دی جائے، کمیٹی نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول میں درپیش مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا ، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نے لاء ریفامز کمیٹی تشکیل دی ہے یہ معاملہ اس کو ریفر ہونا چاہیے،جاوید عباسی نے کہا کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان سے آسان بنایا جائے لوگوں کو سرٹیفکیٹ کے حصول میں کئی کئی ماہ لگ جاتے ہیں ۔
تازہ ترین