• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف عثمانی3سال کیلئے نیشنل بینک کے صدر تعینات،آج چارج سنبھال لیں گے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے عارف عثمانی کو نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر اور سی ای او مقرر کر دیا ہے ، وزارت خزانہ نے عارف عثمانی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے انہیں آئندہ تین برس کے لیے نیشنل بنک کا صدر تعینات کیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،قبل ازیں نومبر میں وفاقی کابینہ نے عارف عثمانی کو نیشنل بنک کا صدر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ، وہ بنکنگ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، عارف عثمانی امپریل کالج ، یونیورسٹی آف لندن کے تعلیم یافتہ ہیں اور وہ رائل کالج آف سائنس کے ایسوسی ایٹ ہیں،انہوں نے مشرق بنک ، ابوظہبی اسلامی بنک مصر میں بطور ڈائر یکٹر ،ہول سیل بنکنگ کے گلوبل ہیڈ اور پاکستان میں سٹی بنک کے کنٹری آفیسر اور ایم ڈی کے طور پر فرائض انجام دیں ہیں ، انہوں نے بنکنگ کے شعبے کاآغاز 1981میں کیا اور دنیا کے مختلف ممالک میں بنکنگ کے شعبے میں اعلی ٰ عہدوں پر فرائض انجام دیں ، نیشنل بنک کے ذرائع کے مطابق عارف عثمانی آج بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔
تازہ ترین