• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت،سابق بھارتی سی بی آئی چیف کو عدالت میں بیٹھنے کی سزا

نئی دہلی ( نیوز ایجنسی ) بھارتی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے سابق عبوری سربراہ بہار میں ضلع مظفرپور کے شیلٹر ہوم زیادتی کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے چیف سی بی آئی افسر اے کے شرما کا17جنوری کوسی بی آئی سے سی آر پی ایف میں تبادلہ کرنے والے ناگیشور راؤ کے معافی نامہ کومسترد کردیا ۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت بنچ نے کہا کہ ناگیشور راؤسپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اسلئے ان پرایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے کارروائی ختم ہونے تک انہیں دن بھرپیچھے بیٹھے رہنے کا حکم بھی دیا ۔راؤ کی جانب سے پیش ہونیوالے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے دلیل دی کہ راؤ کا 30 سالہ کیریئر بے داغ رہا اور وہ اپنی غلطی پر معافی طلب کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین