• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رپورٹ سے کچھ نہیں ہوتا کام نظرآنا چاہیے‘‘


کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ رپورٹ پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوتا کام نظر آنا چاہیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جمع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بس ٹرمینل شہر سے باہر تعمیر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ صرف کاغذات نہ جمع کرائیں ٹھوس کام بھی کریں، لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم کے چکر میں نہ الجھائیں۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوتا کام نظرآنا چاہیے، رپورٹ جمع کرائے 2 ماہ ہوگئے مگر کوئی کام نظر نہیں آ رہا۔

عدالت نے ٹریفک اور این ایچ اے حکام کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین