• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون ہاشمی قومی اسمبلی کےنئے ڈی جی پی آر تعینات

اسلام آباد( طاہر خلیل) شمعون ہاشمی کوقومی اسمبلی کا نیا ڈی جی پی آر مقرر کیا گیا ہے،شمعون ہاشمی معروف ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں، ٹیلی ویژن اور دنیائے صحافت میں ان کی مضبوط جڑیں ہیں ،مشہور صحافی اشرف ہاشمی مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور عرصہ دراز سے تحریر و تقریر سے وابستہ ہیں۔ پی ٹی وی ایوارڈ کے ساتھ انہیں صدارتی تمغہ ایثار بھی دیا گیا جو 2005کے زلزلے میں ان کی بہترین براڈ کاسٹ ،صحافیانہ خدمات کے اعتراف میں دیاگیاتھا۔ شمعون ہاشمی قومی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے ڈی جی ہیں اب انہیں شعبہ پبلک ریلیشنز کا بھی سربراہ بنا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین