آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ11؍ شوال المکرم 1440 ھ 15؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ واقعے پر سابق بھاری کرکٹر و پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی سوالات کھڑے کردیئے ۔

بھارتی پنجاب کے وزیر بلدیات و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پلواما واقعےکے بعد کرتار پور بارڈر مسئلے کے لیے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جب کوئی سیاست دان جاتا ہے تو شہر جام ہوجاتے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ہماری حفاظت کرنے والےجوانوں کی حفاظت کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا؟، جب تین ہزار جوان جاتے ہیں تو ٹریکر کیوں نہیں چلتا۔

سابق بھارتی کھلاڑی سدھو نے کہا کہ اس کا اثر حوصلہ شکنی کی صورت میں آتاہے۔

نوجوت سنگھ نے کہا کہ فوجی جوانوں کو صبح سویرے 3 بجے بذریعہ ہوائی جہاز کیوں نہیں لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہسارا دیش ایک ہو کر لڑ رہا ہے لیکن کیا ان تین چار لوگوں کی وجہ سے کرتار پور پر سوالیہ نشان لگےگا؟۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزرائے اعظم کے کیے گئے اقدامات پر سوالیہ نشان لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو بابانانک کے چرنوں کی دھول ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر نے کہا کہ بابانانک کی فلاسفی پوری دنیا جانتی ہے، اسے کوئی ایک انچ بھی نیچا نہیں کرسکتا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بابانانک کی فلاسفی کے لیے نوجوت سنگھ سدھو ٹھونک بجاکر کھڑاہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں