• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سعودی ولی عہد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں‘‘


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کو تمام ملکوں سے بہتر سفارتی تعلقات قائم کرنے ہوں گے۔

جرمنی میں جیو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی نہ توحمایت کرتا ہے نہ ہی دہشت گردی چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اُن کا حق دیتا تو ایسے واقعات پیش نہ آتے، پاکستان کے مستقبل کے لیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

چیئرنی پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو دنیا مانتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر کی تیاری پر کام جاری ہے، جلدانتخابات میں دھاندلی ثابت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کے موڈ سے نکل کر حکومتی ذمے داری اٹھانی چاہیے، مفاہمت کی سیاست اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

تازہ ترین