• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کی جانب سے مظاہرین کے حملوں کی مذمت

پیرس(آئی این پی) فرانسیسی صدر نے دارالحکومت میں یلو ویسٹ تحریک کے ایک گروپ کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں یلو ویسٹ تحریک کے تحت موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے مسلسل صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے والوں سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی جو فرانس کے عظیم ہونے کی نشانہ ہے لیکن ریاست کے خلاف کوئی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین