• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج رات گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سےموسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق سوشل میڈیا پر کراچی میں طوفان اور خطرناک بارش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش پچھلے ماہ ہونے والی بارش جیسی ہی ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

ادھر وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے ،بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا ۔

وقفے وقفےسے ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

محکمہ مو سمیا ت کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حر ا ر ت منفی ایک، زیارت میں 4 ،،قلات میں 5،ژوب میں 2، تربت، سبی اور جیونی میں 15، گوادر میں 17 ، لسبیلہ میں 16، خضدار میں3 اور نوکنڈی میں9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین