• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بجٹ ہو یا ولی عہد کا دورہ ، اپوزیشن کونظر انداز کیا گیا‘

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت سے شکوہ کیا ہے کہ بجٹ ہو یا ولی عہد کا دورہ ، اپوزیشن کونظراندازکیا گیا، حکومت کا یہ رویہ غیرسنجیدہ اورغیرسیاسی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور رہائی پر انہیں مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی رویے پر غور کے لیے بدھ کے روز اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلانے پراتفاق کیا گیا۔

خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے پر بھی قوم کو تقسیم کیا گیا۔ سعودی ولی عہد کسی کے ذاتی نہیں پاکستان کے مہمان تھے،اپوزیشن کو نہ بلا کر دنیا کو قوم کی تقسیم کا پیغام دیا گیا۔ وزرا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پرمقدمات ہیں اس لیےمدعونہیں کیا،یہ جوازناقابل فہم ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا جواز مان لیا جائے تو پھر نیب کی تحقیقات تو عمران خان اور وزرا کے خلاف بھی جاری ہیں۔ حکومت کے اس رویے پر اپوزیشن مشاورت کر کے حکمت عملی بنائے گی۔

تازہ ترین