آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد کریم نے مالم جبہ اسکی ریسورٹ پر منعقد ہونے والی کی سلالم اور جائنٹ سلالم کی دونوں کٹیگریز میں گولڈ میڈلزحاصل کرکے پاک فضائیہ کو چیمپئن شپ ٹرافی کا حقداربنادیا۔


پاکستان کی جانب سے دو مرتبہ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے محمد کریم نے مالم جبہ اسکی ریسورٹ پر منعقد ہونے والی بارہو یں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اسکی چیمپئن شپ کی سلالم اور جائنٹ سلالم کی دونوں کٹیگریز میں گولڈ میڈلزحاصل کرکے پاک فضائیہ کو چیمپئن شپ ٹرافی کا حقداربنادیا۔

وہ دونوں مقابلوں میں بھرپور فارم میں نظر آئے اور واضح فرق سے اپنے حریفوں کو شکست دی۔ انکے آبائی علاقے سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپیئن محمد عباس نے سلالم کیکٹگری میں سلور میڈل جیت لیا۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز نے جائنٹ سلالم میں سلور میڈل حاصل کرکے اپنی ٹیم کو اس چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔

سرمائی کھیلوں کے ملکی کلینڈر میں شامل یہ شاندار مقابلے پہلی مرتبہ مالم جبہ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ملک بھر سے کئی اسکی ایسوی ایشنز کے اسکئیرز نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس چیمپئن شپ کو دیکھنے کے لئے اسکی کے شائقین کی کثیر تعداد سوات پہنچی۔

بعدازاں اسی دن کھیلے جانے والے شاہ خان اسکی کپ میں بھی پاک فضائیہ کی ٹیم فاتح رہی۔ پاک فضائیہ کے رحیم خان نے سلالم اور جائنٹ سلالم کی دونوں کٹیگریز میں سلور میڈلزحاصل کرکے اپنی ٹیم کو ناقابل شکست برتری دلوائی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیض علی اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے نذیر شاہ نے بالترتیب سلالم اور جائنٹ سلالم کٹیگریز میں گولڈ میڈلزحاصل کئے۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان اسکاؤٹس اس چیمپئن شپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں