• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 200بسیں چلانے کیلئے چینی کمپنی سے بات ہورہی ہے، میئر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ چین کی ایک کمپنی کیساتھ کراچی میں 200بسیں چلانے کے لیے بات چیت آخری مراحل میں ہے،کمپنی سے کہا ہے شہریوں کی سہولت کیلئےبسیں لے آئیں، روٹس ہم دینگے ، پیسہ آپ کمائیں۔ منگل کو اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے میئر نے کہاکہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث موٹرسا ئیکلو ں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے جس سے حادثات بہت زیادہ ہورہے ہیں، خاص کر موٹرسائیکل حادثات سے اسپتالوں میں داخل ہونے والے نوجواں کی تعداد بڑھ گئی ہے، شہر کے سب سے اہم مسئلے ٹرانسپورٹ پر کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ، میں نے چین کی ایک کمپنی سے کہاہے کہ وہ اپنی بسیں لے آئیں، روٹس ہم دیں گے سارا پیسہ خود کمائیں، کے ایم سی کو کوئی پیسہ نہیں چاہیے، شہریوں کو سہولت ملنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ مذاکرات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔
تازہ ترین