• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت پانی،صوبہ بھر میں 356فلٹریشن پلانٹ سیل

لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نےقواعد کی خلاف ورزی اور مضر صحت پانی کی تصدیق ہونے پر لاہور کے 143 جبکہ صوبہ بھر کے 356 واٹر فلٹر پلانٹس سیل کرکے بند کردیئے۔ پنجاب میں1005 واٹر پلانٹس کے نمونوں کی چیکنگ کی گئی اور 356 واٹر پلانٹس مختلف وجوہات پر فیل ہونے کے باعث تمام کی پروڈکشن بند کر دی گئی، 648 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا پانی پاس، 196 کا پانی ناقابل استعمال جبکہ 160 یونٹس غلط لیبلنگ پر فیل ہوئے۔لاہور زون میں143 فلٹر پلانٹس کا پانی ناقص پایا گیا، اسکے علاوہ راولپنڈی زون میں 19، ملتان زون میں 24 جبکہ مظفر گڑھ زون مین 10 پلانٹس کا پانی ناقص پایا گیا ۔
تازہ ترین