• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس کا آپریشن ،مزید 49بجلی چورپکڑے گئے،13لاکھ جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں مزید 49بجلی چور پکڑلئے جن کو 75ہزار یونٹس چوری کرنے پر13لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 12چوروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے 18فروری کو ملتان، ڈی جی خان ،وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ ، خانیوال اور بہاولنگر سرکلز میں46گھریلو صارفین کو71ہزار 367یونٹس بجلی چوری کرنے پر12لاکھ63ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا،وہاڑی اورخانیوال میں 2کمرشل صارفین کو ایک ہزار387یونٹس چوری کرنے پر34ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملتان میں ایک صنعتی صارف کو2 ہزار756یونٹس چوری کرنے پر47ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ملتان پولیس نے میپکو حکام کی درخواستوں پر 5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
تازہ ترین