• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے تبادلوں اور اضافی چارج سونپنے پر پابندی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنےرپورٹر سے)پنجاب حکومت نے مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے گریڈ اٹھارہ اور نچلے گریڈ کے افسران کے تبادلے اور اضافی چارج سونپنے پر پابندی لگادی ہے۔ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت صوبہ بھر کے اعلی انتظامی افسران کوکہا گیا ہے کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے علم میں آیا ہے کہ بعض کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزنےمجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر ٹرانسفر اور پوسٹنگ و اضافی چارج کے احکامات جاری کئےہیں وہ ایسے احکامات سے اجتناب کریں۔
تازہ ترین