• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، ن لیگ

لاہور (خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ،معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپارٹی دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کا کوئی ویژن ہے۔یہ سب اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ہے، پورے ملک میں کہیں ترقیاتی کام نہیں ہورہے۔یہ اس تھیوری پر عمل پیر اہیں کہ لوگوں کو ڈرا کر حکومت کرو ،لوگوں کے گھر اوردوکانیں توڑ رہے ہیں اور یہ ہتھکنڈہ ہے کہ عوام حکمرانوں کی بداعمالی پر آواز نہ اٹھا سکیں۔رہنمائوں نے کہا کہ ظلم اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے میاں نوازشریف کو صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھاجارہاہے ۔
تازہ ترین