• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی میٹریل اپنی حدود میں نہ رکھنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرو چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مدثر ریاض ملک نے شہر میں صفائی آپریشن کو موثر بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تمام مرمت طلب لوڈر گاڑیوں کو فوری آن روڈ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،انہوں نے کمپنی ورکشاپ انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ جلد از جلد لوڈر اور ڈمپر گاڑیوں کو قانونی طریقہ کار کے مطابق آپریشنل کرکے صفائی کا معیار بہتر کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کوڑا کرکٹ اور ملبہ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کو جرمانے اور پراپرٹی نقشے بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نےویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،جس میں سی ای او میونسپل اقبال فرید،کمپنی منیجرز داؤد مکی ،ورکشاپ منیجر فہیم لودھی و دیگر نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت تعمیراتی میٹریل کو اپنی حدود میں نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،کمپنی کے فیلڈ سٹاف کو انفورسمنٹ کے خصوصی اختیارات فراہم کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر سینٹری ورکرز اور کمپنی کے مانیٹرنگ عملے کو نوکری سے برخاست کیا جائے، منیجر آپریشن نے کہا کہ 68 یونین کونسلز سے روزانہ 600ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا جارہا ہے۔
تازہ ترین