• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے کی چار ہائوسنگ سکیموں کی تشہیر روکنے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) نے کھنیال ہومز، عبداﷲ سٹی، نیو اقرا سٹی اور المعراج گارڈن چکری روڈ کو مبینہ طور پر غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مارکیٹنگ کمپنیز کو غیرقانونی اشتہار بازی اور بکنگ سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلا ف ایف آئی آر کے اندراج کی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیاہے، آر ڈی اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی قرار دی جانے والی سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں ورنہ نقصان کی صورت میں خود ذمہ دار ہوں گے۔
تازہ ترین