• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ ’گوہر خان‘ کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں

بھارت کی معروف اداکارہ گوہر خان بھارتی انتہا پسندی کے ہتھے چڑھنے والے معصوم کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور معروف بھارتی شو بگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر تشدد کرنے والوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردیپھیلانا بند کر دیا جائے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ظلم کے خلاف لکھا کہ کون دہشت گرد ہے اور کون مظلوم؟ ہر داڑھی رکھنے والا شخص دہشت گرد نہیں ہوتا۔


گوہر خان نے ٹوئٹ میں شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عقیدوں کی بنیاد پرہر طرح کی دہشت گردی اور نفرت انگیزی پھیلانا بند کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندو انتہا پسندوں نے لکھنؤ کی ایک سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا، اُن پر لاٹھیاں برسائیں، گالیاں دیں اور انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیاتھا۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کئی کشمیریوں کے ساتھ ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔   

تازہ ترین