• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت گروہ سے ڈمپر اور نقد ی واپس دلانے کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)نوشہر ہ کے ر ہا ئشی اقبال حسین اور مجیب الرحمن نے پولیس وردی میں مطلوب ڈکیت گروہ سے اپنے دس ویلر ڈمپر اور نقد ی واپس کرا نے کیلئے آ ئی جی پو لیس اور د یگر اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے اور قانونی کارروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے متا ثر ہ افراد نے کا کہنا تھا کہ دسمبر 2018ء کو پولیس کی وردی میں مطلوب ڈکیٹ گروہ نے نا کہ بند ی کے دورا ن اسلحہ کی نو ک پر ان سے گا ڑ ی ،موبائل اور نقد ی چھین لی اور تین گھنٹے بعد چارسد ہ کے ویران جگہ پر اترا۔انہوں نے کہاکہ مذ کور ہ گرو ہ کے خلاف ہم تھا نہ اضا خیل میں ایف آ ئی درج کرا نے گئے تو پو لیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر نے سے معذرت کر لی ۔انہوں نے الزام لگا یا کہ ان کے ساتھ پو لیس کے د یگر اعلیٰ حکام بھی ملو ث ہیں جو مذ کور ہ ڈکیٹ گروہ کی پشت پناہی کر تے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ مذ کور ہ ڈکیٹ گروہ کیخلاف ہم نے عدالت سے رجوع کر نے کے بعد ایف آ ئی آر در ج کر وائی جبکہ اب بھی پو لیس ان کیخلاف ایکشن نہیں لیتی لیکن اب وہ ہم سے الٹا ساٹھ لا کھ روپے لینے کا مطالبہ کر ر ہے ہیں جو کہ ہما رے بس میں نہیں ۔
تازہ ترین